شاعری کا بلاگ بنائیں اور پیسہ کمائیں

 



بلاگر ڈاٹ کام گوگل کی ایک ایسی پروڈکٹ ہے جو بالکل مفت ہے۔ آپ بلاگر پہ جا کر اپنی شاعری کے ایک بہترین بلاگ تیار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ شاعر ہیں اور نہیں جانتے کہ بلاگ پہ کام کیسے کرنا ہے تو یہ تحریر آپ کے لیے ہی لکھی گئی ہے۔ اپنا بلاگ بنانے سے پہلے آپ کو کچھ کام کر لینے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامیابی کا فارمولا

1۔ اپنی شاعری اکٹھی کریں:

اکثر شعرا محض وقت گزاری کے لیے لکھتے ہیں۔ اور جب بھی ان کو آمد ہوتی ہے وہ کسی بھی کاغذ کے ٹکڑے پہ لکھ لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے شعرا کی شاعری بکھری ہوئی ہوتی ہے۔ بلاگ شروع کرنے سے پہلے اپنی تمام تر شاعری اکٹھی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل مداری

2۔ شاعری کے زمرے بنائیں:

زمرے یعنی کیٹیگریز ۔ مثال کے طور پہ مزاحیہ شاعری ایک زمرہ ہے۔ دکھی اور اداس شاعری ایک الگ زمرہ ہے۔ ملی نغمے ایک الگ زمرہ ہے۔ رومینٹک شاعری ایک الگ زمرہ ہے۔ آپ اپنی شاعری کے زمرے بنائیں۔ اور ہر زمرے کے لیے ایک الگ فائل بنا لیں اور اس فائل میں اس زمرے کے متعلق تمام شاعری جمع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کی شادی اور سوشل میڈیا کا کردار

3۔ بلاگ بنانا سیکھیں:

اب جب کہ آپ کے اپنا مواد اکٹھا کر لیا ہے تو اب آپ کو بلاگ بنانا سیکھنا چاہیے۔ آپ کو کیا سیکھنا ہے اس کی ایک مختصر فہرست ملاحظہ فرمائیں:

1۔ بلاگ بنانے کا طریقہ

2۔ بلاگ کی زبان اردو سیلیکٹ کرنے کا طریقہ

3۔ بلاگ کا مینیو بنانے کا طریقہ تاکہ آپ مینیو میں تمام زمرے شامل کر سکیں۔

4۔ بلاگ پہ صفحہ بنانے اور پوسٹ کرنے کا طریقہ

5۔ بلاگ میں رابطے کا صفحہ، پرائیویسی پالیسی کا صفحہ اور اپنے بارے میں ایک صفحہ شامل کرنے کا طریقہ

6۔ بلاگ کو گوگل سرچ کنسول میں شامل کرنے کا طریقہ

7۔ بلاگ پوسٹ کو گوگل سرچ کنسول میں انڈیکس کرنے کا طریقہ

8۔ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ بنانے کا طریقہ

9۔ اپنا بلاگ گوگل ایڈسینس میں شامل کرنے کا طریقہ تاکہ بلاگ مونیٹائز ہو سکے۔ 

10۔ اپنی پوسٹ کو شیڈول کرنے کا طریقہ

11۔ اپنی پوسٹ میں لنک لگانے کا طریقہ

12۔ اپنے یوٹیوب چینل کی ویڈیو کو اپنی پوسٹ میں لگانے کا طریقہ

13۔ بلاگ میں تصاویر لگانے کا طریقہ

یہ بھی دیکھیں: اردو شاعری کے ادوار

ان تمام چیزوں کے بارے میں یوٹیوب پہ جا کر ویڈیوز دیکھیں اور سیکھیں اور ساتھ ساتھ پریکٹیکل بھی کریں۔ یہ وہ تمام ہیں جو آپ نے بلاگ شروع کرنے سے پہلے کرنے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: اردو کی ابتدا کے نظریات


بلاگ بنانے کے بعد اہم کام مواد شائع کرنا ہے۔ اس لیے آپ کو سمارٹ ورک کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاگ کو گوگل ایڈسینس میں شامل کر نے سے پہلے آپ کو مواد شائع کرنا ہے۔ اس کے لیے کیا طریقہ کار اپنانا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں: ڈراما کیسے لکھیں؟

1۔ ہر زمرے کی ایک ایک پوسٹ شائع کریں۔ آپ کی پوسٹ میں سب سے اوپر ایک تصویر ہونی چاہیے جس میں آپ کی نظم کا عنوان یا غزل کا پہلا مصرعہ مع شاعر کے نام کے ساتھ لکھا ہوا ہو۔ اس کے بعد نیچے آپ کی نظم یا غزل لکھی ہوئی ہونی چاہیے۔ اس کے نیچے مزید پڑھیں کی سرخی دیں اور اس کے نیچے باقی زمروں اور پوسٹوں کے لنک لگا دیں۔ اگر پہلی پوسٹ ہے تو دوسری پوسٹ شائع کرتے ہوئے اس میں پہلی پوسٹ کا لنک دے دیں اور واپس پہلی پوسٹ کو ایڈیٹ کر کے اس میں دوسری پوسٹ کا لنک دے دیں۔ آپ کی پوسٹ میں اپنی پوسٹوں کے کم از کم تین لنکس تو ہونے چاہئیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ قاری اس لنک پہ جا کر آپ کی دوسری پوسٹ بھی پڑھ سکتا ہے۔

2۔ اسی طرح ہر زمرے میں ایک ایک پوسٹ شائع کر دیں۔

3۔ اب آپ اپنی پوسٹوں کو شیڈول کریں۔ پوسٹ شیڈول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک ہی دن میں دس پندرہ پوسٹیں شائع کر دیں لیکن اس طریقے سے ہر پوسٹ کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تاریخ اور وقت کوئی اور طے کر دیں۔ اور جب وہ تاریخ اور وقت آئے تو آپ کی خودکار طریقے سے شائع ہو جائیں۔ آپ روزانہ پوسٹ نہیں کر سکتے تو ایک ماہ کی پوسٹیں ایک ہی دن میں اکٹھی بھی شائع کر سکتے ہیں۔ اور یوں اگر آپ آف لائن بھی ہوں تو آپ کی پوسٹیں روزانہ شائع ہوتی رہیں گی۔ ہر زمرے کی پوسٹیں اسی طرح شیڈول کریں۔

4۔ جب بھی کوئی پوسٹ شائع کریں اس کا لنک واٹس ایپ پہ لازمی شئیر کریں تاکہ آپ کے بلاگ کی تشہیر ہو اور جسے آپ کی شاعری پسند آ جائے وہ روزانہ آپ کے بلاگ کا چکر لگایا کرے۔

5۔ ٹرینڈنگ شاعری کریں۔ ٹرینڈنگ شاعری کا مطلب یہ ہے کہ جو ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پہ وائرل ہو جائے اس ہیش ٹیگ کو اپنی نئی نظم یا غزل میں بطور ردیف استعمال کر کے مزاحیہ شاعری لکھی جائے اور اس نظم کا عنوان بھی اسی ہیش ٹیگ کے نام پہ رکھ دیا جائے۔ جیسے کہ ماضی میں ”کانپیں ٹانگ رہی ہیں“ کا ہیش ٹیگ وائرل ہوا تو اس پہ مزاحیہ شاعری بہت وائرل ہوئی تھی جس کی ردیف تھی، ”کانپیں ٹانگ جاتی ہیں“۔ مزاحیہ شاعری سب کو ہی پسند ہوتی ہے۔ جسے شاعری کا شوق نہ بھی ہو تو وہ بھی آپ کی شاعری ضرور پڑھے گا۔ اس طرح آپ کی پوسٹ ٹریندنگ میں آ جائے گی۔

6۔ اپنا بلاگ گوگل سرچ کنسول میں لازمی شامل کریں اور جب بھی کوئی پوسٹ شائع کریں اسے گوگل سرچ کنسول میں لازمی انڈیکس کریں۔

یہ بھی دیکھیں: آئیں لکھنا سیکھیں

آپ نے کبھی کسی پروڈکٹ پہ کوئی نظم لکھی ہے؟ اگر نہیں لکھی تو اب لکھنا شروع کر دیں۔ عورتوں کی زلفوں سے لے کے ان کے ملبوسات اور زیورات تک ہر پروڈکٹ پہ نظم لکھیں۔ گھریلو مصنوعات سے لے کر الیکٹرونک آلات تک ہر چیز پہ نظم لکھیں۔ کیوں کہ آپ کو ایسی نظموں پہ پیسے ملیں گے۔ کیوں کہ یہ نظمیں کوئی عام نظمیں نہیں بلکہ کمرشل نظمیں ہیں۔ تو بھائی! کمرشل شاعری بھی ایک فن ہے اور ایک بہترین ذریعہ معاش بھی ہے۔ 

اب بات کرتے ہیں کہ کسی پروڈکٹ پہ نظم لکھنے سے پیسے کیسے ملیں گے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ بلاگ پہ کام کر رہے ہیں یا یوٹیوب پہ بلکہ یہ طریقہ دونوں کے لیے مفید ہے۔ 

یہ بھی دیکھیں: لیکچرار اردو پریکٹس ٹیسٹ

تو کرنا کچھ یوں کہ ابھی ایمازون پہ جا کر افیلییٹ مارکیٹنگ کا اکاؤنٹ بنائیں۔ ایمازون کی کسی پروڈکٹ کا انتخاب کریں۔ اس کی بنیادی معلومات، قیمت اور تصویر لیں۔ اس پروڈکٹ پہ اچھی سی نظم لکھیں جسے پڑھ کر مزہ ہی آ جائے اور آپ کی نظم پڑھنے والے کا دل کرے اس پروڈکٹ کو خریدنے کا۔ پھر اپنے بلاگ پہ جا کر اس پروڈکٹ پہ اپنی شہرہ آفاق نظم، تصویر، قیمت اور اس کا لنک شائع کر دیں۔ جو بھی اس لنک پہ جا کر وہ پروڈکٹ خریدے گا ایمازون آپ کو اس کا کمیشن دے گا۔

اور اگر آپ یوٹیوب پہ کام کر رہے ہیں تو آپ کو ایمازون سے اپنی منتخب کردہ پروڈکٹ کی ویڈیو بھی مل سکتی ہے۔ آپ اس ویڈیو پہ اپنی نظم کا وائس اوور کریں اور اپلوڈ کر دیں۔ 

اگر آپ ایمازون کی افیلییٹ مارکیٹنگ سے ناواقف ہیں تو یوٹیوب پہ سرچ کریں اور سیکھیں۔ مختلف پروڈکٹس پہ نظمیں لکھیں اور پیسے کمائیں۔

یہ بھی دیکھیں: اردو زبان کے ارتقائی مراحل

علاوہ ازیں افیلییٹ مارکیٹنگ کے اور بھی بہت سے پروگرام ہیں اس پہ مکمل ریسرچ کریں اور اس پہ کام کریں۔ 

صرف یہی نہیں بلکہ آپ کسٹمر تلاش کریں۔ اور سروس مہیا کریں کہ آپ کی پروڈکٹ، چینل یا ویب سائٹ پہ ایک دلکش نظم لکھ کر تشہیر کی جائے گی۔ اور یوں آپ اس سروس کو بیچ کر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ 

یہ بھی دیکھیں : خود آگاہی کورس

امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ تحریر ضرور پسند آئی ہو گی۔ اگر آپ کے ارد گرد کوئی شاعر ہے تو اس تحریر کو اس تک بھی پہنچائیں۔ 


Post a Comment

0 Comments