برقی کتاب کیا ہے؟
ایک کتاب جو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہوتی ہے برقی کتاب کہلاتی ہے۔ اسے برقی کتاب اس لیے کہتے ہیں کیوں کہ یہ موبائل ، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پہ پڑھی جا سکتی ہے۔ اسے ڈیجیٹل کتاب بھی کہا جا سکتا ہے۔
یہ بھی دیکھیں: شاعری کا بلاگ بنائیں اور پیسہ کمائیں
برقی کتاب کیوں ضروری ہے؟
آج کا دور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ اگر آج کا لکھاری اپنی کتابوں یا تحریروں کو جدید شکل میں نہیں لائے گا تو وہ اپنی تحاریر جدید نسل تک کیسے پہنچائے گا۔ اس لیے تحریر جدید نسل تک پہنچانے کے لیے جدید شکل میں ہونی چاہیے۔
یہ بھی دیکھیں: چینی شاعری
برقی کتاب کے لیے کتنی تحاریر ہونی چاہئیں؟
اگر آپ کے پاس ایک بھی تحریر ہے چاہے وہ آرٹیکل، مضمون، کالم، افسانہ یا افسانچہ ہی کیوں نہ ہو ، برقی کتاب میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔ لیکن بہتر ہے کہ پانچ سے دس تحاریر ہوں۔ ان کو ایک عنوان دیں اور اس کی برقی کتاب بنا لیں۔
یہ بھی دیکھیں: لال سنگھ چڈھا کیوں بائیکاٹ ہوئی؟
برقی کتاب بنوانے کا مجھے کیا فائدہ ہو گا؟
اگر آپ لکھاری ہیں تو جس طرح آپ اپنی ہارڈ فارم میں کتابیں بیچتے ہیں اسی طرح برقی کتابیں بھی بیچ سکتے ہیں۔ انتہائی مناسب قیمت رکھیں۔ فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ پہ تشہیر کریں اور آرڈر ملنے پہ قیمت بذریعہ ایزی پیسہ یا جاز کیش حاصل کریں اور کتاب واٹس ایپ کر دیں۔
یہ بھی دیکھیں: اردو کی شعری اصناف
برقی کتاب بنوانے کے اخراجات کتنے ہوں گے؟
اگر تو آپ اپنی تحریر کاغذ پہ خوش خط لکھ کر اس کی تصویریں بنا کر بھیجتے ہیں تو آپ کی کتاب کو کمپوز اور ڈیزائن کرنے کی فیس فی صفحہ 50 روپے ہے۔ اگر تحریر آپ نے خود ٹائپ کی ہوئی ہے تو اس کو کتابی صورت میں ڈھالنے کے لیے مختلف ریٹس ہیں۔ اگر تو تحریر نثری ہے تو فی صفحہ 20 روپے اور اگر تحریر شاعری کی صورت میں ہے تو فی صفحہ 25 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ کچھ رقم آپ کو پیشگی یعنی ایڈوانس ادا کرنی ہو گی۔ اور باقی رقم کام کے بعد ادا کریں۔
یہ بھی دیکھیں: خواجہ میر درد کے متعلق تمام معلومات
کیا میں اپنی کتاب کسی پلیٹ فارم پہ بھی بیچ سکتا ہوں؟
جی بالکل! آپ کسی بھی پلیٹ فارم پہ اپنی کتاب بیچ سکتے ہیں۔ کیوں کہ آپ کی کتاب آپ کی ملکیت ہے۔ جہاں چاہے شائع کریں۔ جسے چاہے بیچیں۔
یہ بھی دیکھیں: مرزا غالب کے حالات زندگی
برقی کتاب بنوانے کا طریقہ کیا ہے؟
آپ اپنا مواد ہمیں واٹس ایپ کریں۔ ہم آپ کو آپ کی کتاب تیار کر کے دیں گے۔ مواد ٹائپ شدہ ہونے کی صورت میں کتاب چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر تیار کر کے بلاگ پہ شائع کی جائے گی اور آپ کو واٹس ایپ بھی کر دی جائے گی۔ اور اگر مواد کمپوز کرنا ہے تو مواد کی طوالت کے حساب سے وقت بتا دیا جائے گا۔
یہ بھی دیکھیں: قصیدے کی ابتدا و ارتقا
اپنا مواد بھیجنے کے لیے دیے گئے لنک پہ کلک کر کے اس بلاگ کے بانی و ناشر پروفیسر عامر حسن برہانوی سے بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔ شکریہ
0 Comments