آئیں لکھنا سیکھیں
تحریر : پروفیسر عامر حسن برہانوی
قسط نمبر 1
یہ کورس ان لوگوں کے تیار کیا گیا ہے جو اپنے اندر لکھنے کی جستجو رکھتے ہیں۔ جو اپنے اندر تخلیقی لکھائی کی صلاحیتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ جو اخباروں میں کالم یا کسی ویب سائیٹ کے لیے لکھنا چاہتے ہیں یا چاہے اپنا بلاگ کر اس میں اپنی تحاریر شائع کرنا چاہتے ہیں۔
یہ سلسلہ بھی دیکھیں: سو بہترین سرگرمیاں
کورس کے مقاصد:
اس کورس کو پڑھانے یا سکھانے کا مقصد یہ ہے کہ طلبا و طالبات کسی بھی موضوع پہ ادبی تحریر لکھ سکیں۔ کسی اخبار یا جریدے کے لیے کالم لکھ سکیں۔ کسی ویب سائیٹ یا بلاگ کے لیے آرٹیکل لکھ سکیں۔ جدید معیاری ادب لکھ سکیں۔ اور تحقیقی مقالے لکھ سکیں۔
یہ سلسلہ بھی دیکھیں: علم بیان کے اسباق مع کوئز
اس کورس کی مکمل تفصیل:
اس کورس کو چند ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ابتدائی ابواب میں بنیادی باتیں سکھائی جائیں گے۔ اور بعد میں لکھنے کا طریقہ سمجھایا جائے گا۔ یہ کورس بہت طویل ہے۔ فی الحال یہاں کورس کا پہلا مرحلہ ہی پیش کیا جا رہا ہے۔ کورس کی مکمل تفصیل اور آؤٹ لائن پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے نیچے کلک کریں۔
یہ کورس پروفیسر عامر حسن برہانوی کی طرف سے تیار کیا گیا ہے اور اس کورس کے تمام اسباق اقساط کی صورت میں پیش کیے جائیں گے۔ ہر قسط کا بغور مطالعہ کریں۔ ممکن ہے کہ سبق کو تحریری صورت کے ساتھ ساتھ وڈیو لیکچر کی صورت میں بھی پیش کیا جائے۔
یہ سلسلہ بھی دیکھیں: اردو گرامر کوئز
گزارش ہے کہ اگر آپ اس سلسلے سے استفادہ اٹھاتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی ضرور شئیر کریں۔ اس مکمل کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔ یہ بالکل مفت ہے۔
نوٹ: اس بلاگ پہ شائع ہونے والا تمام مواد بغیر مصنف کی اجازت کے ویب سائیٹ ، بلاگ یا کتابی صورت میں شائع نہیں کیا جا سکتا۔
0 Comments