Ilm e Bayan Online Quiz Competition

 علم بیان آنلائن کوئز مقابلہ 

Ilm e byan online Quiz Competition


     علم بیان ایک ایسا علم ہے جس میں ایک بات کو مختلف طریقوں سے بیان کرنے کی قابلیت اور صلاحیت سیکھی جاتی ہے۔ اس علم کی مدد سے نہ صرف شاعری کو بلکہ نثر کو بھی موثر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کی مدد سے اچھا ادب تخلیق بھی کیا جا سکتا ہے اور ادب کو سمجھا بھی جا سکتا ہے۔ اس لیے اردو ادب کے شائقین احباب اس علم کی قدر و منزلت خوب جانتے ہیں۔ 

     برہانوی بلاگ سپاٹ پیش کر رہا ہے علم بیان کا آنلائن کوئز مقابلہ جس میں شرکت کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ یہ بالکل مفت ہے۔ دیا گیا فارم پُر کریں۔ اور بذریعہ واٹس ایپ اور ایس ایم ایس اپنے نمبر پہ ٹیسٹ کی تاریخ اور اس کا لنک حاصل کریں۔ رزلٹ بذریعہ واٹس ایپ بھی بھیجا جائے گا۔ 

     اس مقابلے سے نہ صرف آپ اپنی صلاحیتوں کو جانچ سکتے ہیں بلکہ نکھار بھی سکتے ہیں۔ یہ مقابلہ آپ کے اندر خوداعتمادی پیدا کرنے اور بڑھانے کا سبب بنے گا۔ 

     ٹیسٹ کثیرالانتخابی سوالات کی شکل میں ہو گا۔ آنلائن ہو گا۔ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے علم بیان کے متعلق جتنی کتابیں ہو سکیں پڑھ ڈالیں۔ تاہم یہاں کچھ اسباق مع کوئز بھی اپلوڈ کیے جا چکے ہیں جن کو اس لنک پہ جا کر دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ اس لنک پہ بھی جا کر تیاری کر سکتے ہیں۔ 

لنک یہ ہے:- علم بیان کے اسباق مع کوئز

     مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اس فارم کو پُر کریں۔ مقابلے میں حصہ لینے کی اور فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 30 مئی، 2022ء ہے۔





اس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔ 

Post a Comment

6 Comments

  1. What will be the prize for winning candidates

    ReplyDelete
    Replies
    1. There is no any prize for this. But next time I will do this.

      Delete
  2. بہت اعلیٰ کام جناب

    ReplyDelete
  3. استاد مکرم!اردو ادب میں علم بیان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔آپ کا یہ قدم بہت احسن ہے اور طلبا کے لیے بہت مفید ہوگا۔

    ReplyDelete