فلیش بیک ڈراما نگاری، فلم نگاری، ناول نگاری حتیٰ کہ افسانہ
نگاری میں بھی استعمال ہونے والی ایک تکنیک کا نام ہے۔ اس
تکنیک میں کسی کردار کے ماضی کو نہایت جامع انداز میں دکھایا جاتا
ہے۔ مجھے ذاتی طور پر یہ تکنیک بہت پسند ہے۔ کیوں کہ اس
تکنیک کی مدد سے ہم کہانی کے ساتھ مزید جڑ جاتے ہیں۔ اس
تکنیک کا تعلق سٹوری ٹیلنگ یعنی کہانی سنانے کے فن کے ساتھ ہے۔ اور ایک ڈراما نگار یا ناول نگار بنیادی طور پہ کہانی ہی سنا رہا ہوتا ہے۔ اس لیے اپنی کہانی میں سسپنس پیدا کرنے کے لیے اور کہانی کے ماضی والے حصے کو دکھانے کے لیے اس تکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی دیکھیں : شارٹ فلم دوستی کا مکمل سکرپٹ
ایک فلم یا ڈرامے میں فلیش بیک کیسے لکھا جاتا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو اکثر نئے لکھاریوں کو تنگ کرتا ہے۔ وہ اس تکنیک کے صحیح استعمال سے ناواقف ہوتے ہیں جس کے باعث وہ اپنے سکرپٹ کو صحیح طریقے سے لکھ نہیں پاتے۔
یہ بھی دیکھیں : افسانہ لکھنا سیکھیں
اس مسئلے کے حل کے لیے پروفیسر عامر حسن برہانوی نے ”فلیش بیک گائیڈ“ کے نام سے ایک مفید پی ڈی ایف کتاب لکھی ہے جس کی مدد سے آپ نہ صرف فلیش بیک کی اہمیت سے واقف ہوتے ہیں بلکہ فلیش بیک کو لکھنے کا طریقہ بھی سیکھ سکتے ہیں۔ اس کتاب میں فلیش بیک کی اہمیت، فلیش بیک کی تعریف، فلیش بیک کی اقسام ، فلیش بیک کے اجزا اور فلیش بیک کو لکھنے کا مکمل طریقہ انتہائی آسان لفظوں میں پیش کیا ہے۔
یہ بھی دیکھیں : ڈرامے کا سکرپٹ کیسے لکھیں
علاوہ ازیں آپ اس کتاب میں فلیش بیک کے لیے مثالیں بھی دیکھ سکتے ہیں یعنی آپ کو سیمپل سکرپٹ بھی دیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ جان سکتے ہیں کہ ایک فلیش بیک سین کیسے لکھا جاتا ہے اور آپ اس سیمپل سکرپٹ کو اچھی طرح سمجھ کر خود بھی ایک بہترین قسم کا فلیش بیک سین لکھ سکتے ہیں۔ تو اس کتاب کی مدد سے فلیش بیک کی تکنیک کو سیکھیں اور سمجھیں۔ اور پھر پریکٹس کریں تاکہ آپ بھی کہانی کو بیان کرنے کی اس تکنیک کا استعمال کر کے اپنی کہانی کو موثر بنا سکیں۔ اس پی ڈی ایف کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دیے گئے لنک پہ کلک کریں۔
فلیش بیک لکھنے کا طریقہ سیکھنے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔
ڈراما رائٹنگ سیکھنے کے لیے آپ پروفیسر عامر حسن برہانوی کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور ڈراما نگاری سیکھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اس چینل پہ مزید بھی اردو ادب کے متعلق بہت کچھ جان سکتے ہیں۔
0 Comments