ذوقِ غزل شمارہ نمبر 6

 

روزنامہ ذوقِ غزل

ادب اور فنونِ لطیفہ کے دلدادہ قارئین کے لیے ”روزنامہ ذوقِ غزل“ کا چھٹا شمارہ ایک منفرد ادبی تحفہ ہے جو اردو غزل کی خوبصورت دنیا کا آئینہ دار ہے۔ یہ شمارہ اعلیٰ معیار کی تخلیقی کاوشوں سے مزین ہے جس میں معروف شعراء کے کلام کو پیش کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی دیکھیں: کتابوں پر تبصرہ لکھنا سیکھیں

شمارے کا آغاز اداریے سے کیا گیا ہے جو رسالے کے مدیر (اعزازی) ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی کے قلم سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس اداریے میں ”ذوقِ غزل“ کی ادبی اہمیت اور اردو غزل کو عالمی ادب کے پلیٹ فارم پر لانے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اداریے میں یہ عزم کیا گیا ہے کہ یہ رسالہ ان شاءاللہ روایتی اور جدید غزل کے حسین امتزاج کو قارئین کے سامنے پیش کرتا رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں: بچوں کے لیے کیسے لکھیں؟

اداریے کے بعد پیش لفظ لکھا گیا ہے جو اس رسالے کے بانی و مدیرِ اعلیٰ عامر حسن برہانوی نے لکھا ہے۔ اس پیش لفظ میں میں شمارے میں موجود غزلیات کا مختصر فنی و فکری جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

شمارے میں مرزا غالب، پروفیسر اقبال عظیم، وصی شاہ، مصطفیٰ زیدی، حسن رضوی اور افتخار راغب جیسے نامور شعراء کا کلام شامل کیا گیا ہے۔ ہر شاعر نے اپنے منفرد اسلوب میں انسانی جذبات، محبت، تنہائی اور معاشرتی مسائل کو بیان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: کومل جوئیہ کی غزل ”انا پہ وار کے پھینکے ہیں ایسے ویسے بہت“ کا تنقیدی جائزہ 

اس شمارے کی ایک منفرد خصوصیت اس میں افتخار راغب کی غزل کا کھوار زبان میں ترجمہ ہے جو ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی نے لکھا ہے۔ افتخار راغبؔ کی غزل کا کھوار زبان میں ترجمہ اس شمارے کی ایک انوکھی پیشکش ہے جس میں مقامی تہذیبی رنگوں کو اردو ادب کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ مقامی قارئین کو اردو غزل کی گہرائی میں جھانکنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: شاعری کا بلاگ بنائیں اور پیسے کمائیں

”ذوقِ غزل“ شمارہ نمبر 6 نہ صرف اردو ادب کے قارئین کے لیے ایک تحفہ ہے بلکہ یہ نئی نسل کو اردو غزل کی روایت سے جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ مدیران کی کاوشوں نے اس شمارے کو فکری اور فنی اعتبار سے ممتاز بنا دیا ہے۔ یہ شمارہ ثابت کرتا ہے کہ اردو غزل نہ صرف کلاسیکی رنگوں کو محفوظ رکھے ہوئے ہے بلکہ جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہے۔

اس شمارے کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پہ کلک کریں:


اس رسالے کے بقیہ شمارے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کلک کریں:

ذوقِ غزل کے بقیہ شمارے

اگر آپ بھی اپنی غزل اس رسالے کی زینت بنانا چاہتے ہیں تو ابھی نیچے دیے گئے لنک پہ کلک کر کے اس رسالے کے بانی و مدیرِ اعلیٰ عامر حسن برہانوی سے بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں:

واٹس ایپ کریں

Post a Comment

0 Comments