خود اعتمادی کیسے پیدا کریں

 


اس سے پہلے کہ ہم اس موضوع پہ بات کریں کہ خود اعتمادی کیسے پیدا کی جاتی ہے یہ جانتے ہیں کہ خود اعتمادی کہتے کسے ہیں۔ ویسے تو اس کی بہت سی تعریفیں بیان کی جاتی ہیں لیکن یہاں چند آسان لفظوں میں خود اعتمادی کی وضاحت پیش کروں گا۔ خود اعتمادی دراصل اپنے آپ پہ اور اپنی مہارتوں اور صلاحیتوں پہ اعتماد کرنے کا نام ہے۔ اپنے آپ کو قبول کرنا، اپنے آپ پہ بھروسہ کرنا اور اپنی زندگی میں کنٹرول حاصل کرنا خود اعتمادی ہے۔ اپنی طاقتوں اور کمزوریوں کو اچھی طرح جاننا اور اپنے بارے میں مثبت نظریہ رکھنا خود اعتمادی کا حصہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں: کتابوں پہ تبصرہ لکھنا سیکھیں

خود اعتمادی کیسے پیدا کریں:

ذیل میں کچھ تجاویز دی جا رہی ہیں جن پہ عمل کر کے آپ پر اعتماد ہو سکتے ہیں۔

 1. اپنے آپ کو جانیں: خود آگاہی یعنی اپنے آپ کو جاننا خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی خوبیوں، خامیوں، قدروں اور دلچسپیوں کو سمجھیں۔ اپنی خامیوں کو قبول ضرور کریں لیکن ان کو ختم کرنے کی کوشش بھی کرتے رہیں۔ اپنی خوبیاں یاد کر کے اپنا حوصلہ بڑھاتے رہیں۔ آپ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں: بلاگنگ سیکھیں

 2. مثبت گفتگو: اپنے آپ سے اپنے متعلق ہمیشہ مثبت گفتگو کریں۔ اپنے آپ کو کہتے رہیں کہ آپ کر سکتے ہیں۔ آپ میں صلاحیت ہے۔ دوسروں کی بات اٹل نہیں ہے۔ دوسروں کی تنقید محض تنقید ہے۔ وہ آپ کی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں۔ 

یہ بھی دیکھیں : فلم یا ڈراما لکھنا سیکھیں

 3. اپنے خوف کا سامنا کریں: اپنے خوف کا مقابلہ کریں اور لچک اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلیں۔

 4. مہارتوں کو بہتر بنائیں: اپنی قابلیت اور خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے مسلسل نئی مہارتیں سیکھیں اور نئی صلاحیتیں حاصل کریں۔

 5. جسمانی و ذہنی صحت: باقاعدگی سے ورزش، متوازن غذا، اور مناسب نیند بہتر جسمانی اور ذہنی صحت میں حصہ ڈالتی ہے، جس کے نتیجے میں اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: بچوں کے لیے کیسے لکھیں

 6. اچھا لباس پہنیں: ایسے کپڑے پہنیں جو آپ کو اپنے بارے میں اچھا محسوس کریں۔ اچھا لباس پہننا آپ کی عزت نفس پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: شاعری کا بلاگ بنائیں اور پیسہ کمائیں

 7. آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں: کسی سے بات ہوئے تو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔ یہ آپ کے پر اعتماد ہونے کی ایک علامت ہے۔ آنکھیں جھکا کر بات کرنا ڈر اور جھجک کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں : کامیابی کا فارمولا

 8. اپنے آپ کو مثبت رکھیں: ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ آپ مثبت رہ سکیں۔ تنقید کرنے والوں سے اس وقت ضرور دور رہیں جب ان کی تنقید آپ کے حوصلے کو پست کر رہی ہو۔ 

یہ بھی دیکھیں : چینی شاعری

 9. ناکامیوں سے سیکھیں: ناکامیوں پر رونے کی بجائے انہیں ترقی اور سیکھنے کے مواقع کے طور پر دیکھیں۔ جو بالآخر آپ کے اعتماد کو مضبوط کر سکتی ہیں۔

 یاد رکھیں کہ خود اعتمادی پیدا کرنے میں وقت اور محنت درکار ہوتی ہے، اس لیے پورے عمل کے دوران صبر و تحمل سے کام لیں۔

Post a Comment

0 Comments