روزنامہ ”ذوقِ غزل“ اردو غزلوں پہ مشتمل ایک روزنامہ ہے۔ اس میں محض غزلیں ہی شائع کی جاتی ہیں۔ یہ روزنامہ روزانہ کی بنیاد پر burhanvi.blogspot.com پہ شائع کیا جاتا ہے۔ اس روزنامے کا اجراء یکم دسمبر 2024ء سے ہوا اور اس کے بانی و مدیرِ اعلیٰ پروفیسر عامر حسن برہانوی ہیں۔ اس روزنامے کا مقصد غزلیہ شاعری کی ترویج و اشاعت ہے۔ اس میں اردو کی کلاسیکی، جدید اور مابعد جدید ہر قسم کی غزلیں شائع کی جاتی ہیں۔ یوں غزل کو اس کے ماضی اور حال سمیت شائع کیا جاتا ہے۔ اردو غزل سے محبت رکھنے والوں کی پیاس بجھانے میں یہ روزنامہ اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی دیکھیں: بلاگنگ سیکھیں
یہ روزنامہ ذوقِ غزل کا ساتواں شمارہ ہے۔ اس کا اداریہ ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی صاحب نے لکھا ہے۔ پیش لفظ میں شمارے میں شامل غزلیات کا تفصیلی اور جامع تنقیدی جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس شمارے میں مندرجہ ذیل غزلیں شامل ہیں:
1۔ ان کی طرف سے ترکِ ملاقات ہو گئی (قمر جلالوی)
2۔ ہم پر تمھاری چاہ کا الزام ہی تو ہے (فیض احمد فیض)
3۔ وہ شخص کہ میں جس سے محبت نہیں کرتا (قتیل شفائی)
4۔ آئینے توڑنا بھی کسی کا کمال ہے (ڈاکٹر شہباز امبر رانجھا)
5۔ مکھڑا اس کا کتاب جیسا ہے (آفتاب شاہ)
6۔ آفتاب شاہ کی اردو غزل ”مکھڑا اس کا کتاب جیسا ہے“ کا کھوار زبان میں ترجمہ (ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی)
یہ بھی پڑھیں: انور زیب انور کی غزل کا تنقیدی جائزہ
اس شمارے کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پہ کلک کریں:
ذوقِ غزل کے بقیہ شمارے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پہ کلک کریں:
روزنامہ ذوقِ غزل کے بقیہ شمارے
اگر آپ بھی شاعر ہیں اور روزنامہ ذوقِ غزل میں اپنی غزل شائع کروانا چاہتے ہیں تو اس لنک پہ کلک کر کے اس میگزین کے بانی و مدیر اعلیٰ عامر حسن برہانوی سے بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔
0 Comments